لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں شدید دھند کی وجہ سے مختلف ایئر پورٹس کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہو گیا۔
شدید دھند کے باعث 11 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ 3 پروازوں کو متبادل ایئر پورٹس پر اتارا گیا اور 53 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے فیصل آباد کیلئے پی کے 340، 341، لاہور سے کوئٹہ کی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 322، 323 منسوخ کر دی گئیں۔
جدہ سے لاہور کیلئے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 739، مسقط سے سیالکوٹ کی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 281،282 اور اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 منسوخ کر دی گئی ہیں۔
دوحہ سے ملتان پہنچی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 616 اسلام آباد اتاری گئی اور موسم ٹھیک ہونے پر پرواز کو اسلام آباد سے واپس ملتان لایا گیا جبکہ جدہ سے لاہور کی پرواز ایس وی 738 کو بھی اسلام آباد اتار لیا گیا جبکہ دمام سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 244 کو لاہور ایئر پورٹ پر اتارا گیا۔
لاہور سے کوالالمپور کی پرواز او ڈی 132 اور لاہور سے بینکاک کی پرواز ٹی جی 346 بھی آج صبح تک ٹیک آف نہ کرسکیں، کراچی اسلام اباد کے مابین 7 اور کراچی لاہور کی 5 پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔
لاہور ایئر پورٹ پر آمد اور روانگی کی 19 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ لاہور سے دبئی اور ابوظہبی کی 3 پروازوں کی روانگی میں 6 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی ہے۔