محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Published On 19 November,2024 09:11 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ وفاقی وزیر داخلہ نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تاریخ ساز کردار پر سربراہ جے یو آئی کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا ہے، سربراہ جے یو آئی نے جواب دیا کہ ہماری ترجیح پاکستان اور پاکستانی عوام ہیں۔