اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس، امن و امان کی مجموعی صورتحال پر غور

Published On 19 November,2024 02:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس شروع ہو گیا۔

اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت اور متعلقہ وفاقی وزراء، وزیراعظم آزاد کشمیر، تمام وزرائے اعلیٰ اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہیں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت جاری اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے، انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی صورتحال پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ بھی زیر غور ہے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، شرکا کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔