راولپنڈی:(دنیانیوز)عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھتی ہیں۔
اڈیالہ جیل کےباہر بیرسٹر گوہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ24نومبرکوپرامن احتجاج ہمارا حق ہے، ،علی امین گنڈا پورنےاحتجاج سےمتعلق بانی پی ٹی آئی کو کوبریف کیا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سےبیرسٹرگوہر اور علی امین گنڈا پورنےمذاکرات کے لیےاجازت مانگی ہے ، سیاسی جماعتیں ہمیشہ دروازے کھلے رکھتی ہیں،عمران خان نے کہا رول آف لا، مینڈیٹ واپسی، بےگناہ کارکنوں کی رہائی کے لیے بات کریں۔
عمران خان کی بہن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےمذاکرات کے لیے جمعرات تک کا وقت دیا ہے، جمعہ کا دن جشن میں بھی تبدیل ہو سکتا ہے.
علیمہ خان نے مزید کہا کہ ڈاکٹریاسمین راشد کے ساتھ عندلیب عباس بھی جیل میں تھی، عندلیب عباس نے نو مئی کی مذمت کردی تو اسے رہائی مل گئیں، ڈاکٹریاسمین راشد نظریاتی ورکرہیں، کل عمران خان کی پیشی ہیں اگر انہیں کل ضمانت مل جاتی ہیں توبانی24نومبرکا احتجاج خود لیڈ کریں گے۔