الیکشن کمیشن نے آج سماعت کیلئے مقرر کیسز کو ڈی لسٹ کر دیا

Published On 25 November,2024 04:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج سماعت کے لئے مقرر کیسز کو ڈی لسٹ کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ سے راستوں کی بندش کے باعث کیسز کی سماعت ڈی لسٹ کی گئی ہے۔

کل الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے مالی گوشواروں اور اکاؤنٹس پر اعتراضات بارے ابتدائی سماعت ہونا تھی۔