پشاور:(دنیا نیوز) صدرعوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کرسی کیلئے ورکرز کو استعمال کررہی ہے۔
پشاور میں ایمل ولی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے کارکنوں کو کہا جاتا ہے کفن باندھ کرجانا ہے، خود کارکنوں کو گرم میدان میں چھوڑ کر بھاگ جاتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کےایم این ایز،ایم پی ایزکو کچھ نہیں ہوا، صرف ورکرزکونشانہ بنایا گیا، کارکنوں کو اسلام آباد، پنجاب کی کرسی کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔
صدر اے این پی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی صورتحال بہت خراب ہے، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کرسی کے لیے ورکرز کو استعمال کررہی ہے، وفاقی حکومت کی لاٹھی،گولی صرف ورکرزتک محدود ہے، ایک گولی،لاٹھی کا کوئی لیڈر نشانہ نہیں بنا۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت ڈرامےبازی بند کرےاور صوبےکےامن وامان پرتوجہ دے، یہ پی ٹی آئی کےشہدا ہیں ، خیبرپختونخوا کےنہیں، پی ٹی آئی اپنےوسائل سےکارکنوں کومعاوضہ دے،تحریک انصاف کی موجودہ لیڈرشپ نہیں چاہتی عمران خان رہا ہوں۔