گورنر شپ سے متعلق اے این پی سے کسی نے رابطہ نہیں کیا: ترجمان

گورنر شپ  سے متعلق اے این پی سے کسی نے رابطہ نہیں کیا: ترجمان

اُن کا کہنا تھا کہ اگر رابطہ ہوا تو پارٹی میں مشاورت کرکے فیصلہ کیا جائے گا، صوبائی حکومت کی رٹ نہیں ہے ، خیبر پختونخوا میں موجودہ حکومت ڈیلیور نہیں کر پا رہی ہے۔

انجینئر احسان اللہ خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اگر احتجاج کرنا ہے تو حکومت چھوڑ دے، عوامی نیشنل پارٹی جمہوری اداروں کے تسلسل پر یقین رکھتی ہے۔

واضح رہے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی تجویز پر غور کے بعد گورنر شپ کے ممکنہ ناموں میں اے این پی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ کے پی کے امیر حیدر خان ہوتی کا نام بھی شامل ہے۔