پاکستان بھر میں زندگی معمول پر آگئی ہے: وزیر داخلہ محسن نقوی

Published On 27 November,2024 09:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں زندگی معمول پر آگئی ہے۔

سماجی رابطے کے سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سڑکیں کھلی ہیں، موبائل سروس اور انٹرنیٹ بحال کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان شہری این اوسی کے بغیر31 دسمبرکے بعد اسلام آباد میں نہیں رہ سکیں گے: نقوی

محسن نقوی نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج ایک بار پھر مثبت رجحانات دکھا رہی ہے، ہم گزشتہ تین دنوں میں ہونے والی تکلیف کیلئے معذرت خواہ ہیں۔

اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام اقدامات شہریوں کو مظاہرین سے بچانے کیلئے ضروری تھے۔