سندھ ہائی کورٹ آئینی بینچز کا روسٹر تبدیل

Published On 28 November,2024 10:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائی کورٹ آئینی بینچز کا روسٹر تبدیل ہو گیا، ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے 2 دسمبر سے 24 دسمبر تک بینچز کا روسٹر جاری کر دیا۔

سندھ ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ کراچی میں دو آئینی بینچز قائم کئے گئے ہیں، پہلا بینچ جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عبدالمبین لاکھو پر مشتمل ہوگا، دوسرا بینچ جسٹس ثنا اکرم منہاس اور جسٹس ارباب علی ہکڑو پر مشتمل ہوگا۔

سکھر بینچ میں جسٹس سلیم جیسر اور جسٹس ذوالفقار علی سانگی آئینی مقدمات کی سماعت کریں گے، سکھر بینچ ہر جمعرات اور جمعے کو لاڑکانہ میں آئینی بینچ کے فرائض انجام دے گا۔

حیدرآباد میں جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس خادم حسین پر مشتمل آئینی بینچ سماعت کرے گا، حیدرآباد بینچ ہر منگل کو میرپورخاص میں آئینی مقدمات کی سماعت کرے گا۔