بلوچستان تعلیمی بورڈ میں بڑے پیمانے پر بےقاعدگیاں، تحقیقات کا آغاز

Published On 01 December,2024 10:55 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان تعلیمی بورڈ میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں سامنے آگئیں، محکمہ اینٹی کرپشن نے بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن کوئٹہ عبدالواحد کاکڑ کے مطابق بورڈ افسران پر امتحانی مراکز فروخت کرنے کے الزامات ہیں، ایف ایس سی کے طالب علموں کو پیسے لیکر اضافی نمبر دئیے گئے ہیں،بلوچستان بورڈ سے پچھلے دو سال کے امتحانی مراکز کا سارا ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سال 24-2023 میں ہونے والے امتحانی مراکز کے عملے کی لسٹ بھی طلب کی گئی ہے، بورڈ کو پندرہ طالب علموں کی پرچوں کی جوابی کاپیاں بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔