حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے عمران خان کنفیوژ ہیں: قمرزمان کائرہ

Published On 03 December,2024 10:40 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما پیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے عمران خان کنفوژ ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نو مئی کا معاملہ حل کرنا چاہیے، ڈائیلاگ کے ذریعے ہی راستہ نکالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نےحکومت سے گلے شکوے کیےتھے، حکومت نے مظاہرین کو روکنےکے لیے حفاظتی اقدامات کیے، عمران خان سےسنگجانی میں جلسےاورمذاکرات کا کہا تھا، بشریٰ بی بی اگر جلوس کو آگے نہ لے جاتی تو اہلکاروں کی شہادتیں نہ ہوتی۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے کوئی انکارنہیں کرسکتا، مذاکرات سےانکارصرف بانی پی ٹی آئی کررہےہیں،عمران خان کنفوژہیں، بانی پی ٹی آئی پہلےسیاسی جماعتوں سےمذاکرات کا اعلان کریں۔