اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے سابق جج لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ کے خلاف توہین عدالت کیس نمٹا دیا۔
دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ محتسب کی طرف سے جسٹس منصور کو توہین عدالت کا نوٹس دیا گیا اور نوٹس اس وقت جاری کیا گیا تھا جب جسٹس منصور علی شاہ لاہور ہائیکورٹ کے جج تھے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مزید بتایا کہ وفاقی محتسب نے توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا ہے اور وفاقی محتسب نے اپنی متفرق درخواست بھی واپس لے لی ہے۔
جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیس تو ایسا لگتا ہے جیسے ایک ہائیکورٹ نے دوسری ہائیکورٹ کو نوٹسز کیے۔
بعدازاں سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بنچ نے توہین عدالت کا نوٹس اور معاملے پر لیا گیا از خود نوٹس دونوں نمٹا دیئے۔