راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع ہنگو کے علاقے ٹل میں خوارج کے ساتھ جھڑپ میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نائب صوبیدار محمد خالد، حوالدار جدید علی کی نماز جنازہ ٹل میں ادا کی گئی، لانس نائیک ولایت حسین، لانس نائیک صفت اللہ کی نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لانس نائیک رحمان اور سپاہی نظام الدین کی نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی، شہدا کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور، اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی جوانوں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی، دفاع وطن کیلئے شہداء کی یہ عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔