کوئٹہ: (دنیا نیوز) چمن سمیت شمال مشرقی بلوچستان کے بالائی مقامات غیر معمولی سردی کی لپیٹ میں آگئے۔
شیلاباغ، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی اور پاک افغان بالائی پہاڑی سرحدی علاقوں میں سردی کی شدت غیرمعمولی حد تک بڑھ گئی، قلات میں درجہ حرارت منفی 7، کوئٹہ منفی 3 ہوگیا۔
شدید سردی کے باعث گیس پریشر میں کمی، بیشتر علاقوں میں گیس کی سپلائی معطل ہو گئی جس کے باعث لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔
سریاب روڈ پر گیس پریشر میں کمی کے خلاف شہریوں نے مظاہرہ بھی کیا، مظاہرین نے سریاب روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔