جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر ایک ساتھ بیٹھنے کا فیصلہ

Published On 11 December,2024 01:31 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، مولانا فضل الرحمان اور اسد قیصر کی مدارس رجسٹریشن معاملے پر گفتگو ہوئی۔

دونوں جماعتوں نے مشترکہ لائحہ عمل کے لئے ایک ساتھ بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔