گلگت بلتستان: (دنیا نیوز) موسم سرما کے رنگ، بالائی علاقوں میں برفباری، شگر میں آسمان سے گرتی برف سے نظارے حسین ہوگئے۔
برفباری کے بعد مالم جبہ کا حسن دوبالا ہوگیا، سیاح لطف اندوز ہونے لگے، آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں 8 سے 10 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی، گلگت بلتستان کے علاقے کھر منگ میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی، درجہ حرارت منفی 10 تک گر گیا، استور میں دوسرے روز بھی برفباری،بالائی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔
بلوچستان کے شمالی اور وسطی اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہی، کوئٹہ، زیارت، قلات سمیت کئی علاقوں میں درجہ حرارت بدستور نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا، کوئٹہ منفی 4، زیارت منفی 6 اور قلات میں پارہ منفی 5 ریکارڈ کیا گیا۔