آڈیولیک کیس: علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

Published On 17 December,2024 03:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے آڈیو لیک کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

آڈیو لیک کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امن گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سے متعلق درخواست کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے کی، علی امین گنڈا پور اور اسد فاروق عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

ملزمان کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور اسد فاروق کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی سماعت 9 جنوری تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج ہے۔