کراچی میں ٹینکرز اور ہیوی ٹرک انسانوں کی جانیں لے رہے ہیں: منعم ظفر

Published On 20 December,2024 03:27 am

کراچی: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ کراچی میں ٹینکرز اور ہیوی ٹرک انسانوں کی جانیں لے رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دس دن میں پندرہ سے بیس اموات ہوچکی ہیں، یونیورسٹی روڈ کو بی آر ٹی کے نام پر کھود ڈالا،بی آر ٹی کے کام کے دوران تین بار پانی کی لائن توڑ کر کراچی والوں کو پانی کی فراہمی بند کر دی گئی۔

منعم ظفر نے کہا کہ پانی نلکوں کی بجائے ٹینکروں کے ذریعے بیچا جارہا ہے، اس شہر کے بے پناہ مسائل ہیں۔