فارم 47 کی حکومت کو عوام کے مسائل کا علم نہیں : حافظ نعیم الرحمان

Published On 09 December,2024 01:23 pm
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ فارم 47 کی حکومت کو عوام کے مسائل کا علم نہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ فارم 45 والی حکومت میں بھی 7 فیصد ارب پتی ہوتے ہیں، وہ نہیں سمجھتے کے عوام کے مسائل کیا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین نے ہر ادارے کا ایک ضابطہ طے کیا ہے، سب کی ذمہ داری ہے اس کی پیروی کریں، پاکستان کی معیشت کا پورا انحصار عوام کو ریلیف دینے اور ٹیکسز کم کرنے میں ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز سے بات ہو رہی ہے لیکن بجلی کے ریٹ کم نہیں ہو رہے، اس کا اثر بجلی کے بلوں میں آنا چاہیے، انرجی بحران بہتر ہوں گے تو ایکسپورٹ بہتر ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں ہیں موجودہ ملکی حالات کی ذمہ دار ہیں، اگر کوئی سمجھ رہا ہے کہ آئی پی پیز سے ڈیل کرنے والی حکومت عوام کو سہولیات فراہم نہیں کرے گی اور ہم خاموش بیٹھیں گے ایسا نہیں ہو گا، ہم انتظار کر رہے ہیں تحریک دوبارہ بھی چلائی جا سکتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سٹاک ایکسچینج میں اب جواونچائی دیکھ رہےہیں یہ اصل نہیں ہے، ماضی میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے اور بعد میں لوگوں کا پیسہ ڈوب جاتا ہے، بینکوں میں جمع سود کا پیسہ اب سٹاک مارکیٹ میں لگایا جارہا ہے، یہ پالیسیزکا مسئلہ ہے ہم لوگوں کی بنیادی ضروریات پوری نہیں کر پا رہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں نجکاری بھی ملی بھگت کا نتیجہ ہوتا ہے، کے الیکٹرک کی نجکاری ہوئی تو اس وقت 50ارب روپےکی ادائیگی قومی خزانےسےہوئی تھی، ساری حکومتیں اس میں شامل ہیں،رہی ریلوے کے الیکٹرک کی 70 ارب روپےکی نادہندہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اثاثوں کوگروی رکھ کرلوٹ مارکا بازارگرم کیا جاتا ہے، جو لوگ اداروں کی تباہی میں شامل رہےہیں ان کا احتساب ہونا چاہیے۔ 




Recommended Articles