مڈل کلاس طبقے کے دکھ کو باخوبی جانتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان

Published On 22 November,2024 09:57 pm

کراچی:(دنیا نیوز) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مڈل کلاس طبقےکے دکھ کو باخوبی جانتے ہیں۔

شہر قائد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ مڈل کلاس طبقےکا جینا مشکل ہوگیا ہے،گیس، بجلی،پٹرول بم غریب پرگرائےجارہےہیں، جاگیرداروں پرٹیکس نہیں لگایا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ مڈل کلاس طبقے کے دکھ کو بابخوبی جانتے ہیں، دو کروڑ62 لاکھ بچے سکول نہیں جاتے، دنیا ٹیکنالوجی کی طرف بڑھ رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا ’بنوقابل ‘فری پروگرام ہے، دس لاکھ نوجوانوں کو فری آئی ٹی کورس کروائیں گے۔