کراچی :(دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملک میں جاگیردار، وڈیرے ہماری تقدیر کے فیصلے کرتے ہیں۔
شہر قائد میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کو مہنگائی، بےروزگاری کا سامنا ہے،دوکروڑ62لاکھ بچےسکول نہیں جارہے ہیں، مڈل کلاس جماعت کا دعویٰ کرنےوالی پارٹی کوفارم47 کے ذریعے مسلط کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں جاگیردار،وڈیرے ہماری تقدیرکےفیصلےکرتےہیں، یہ آئی ایم ایف کا لکھا بجٹ پاس کرتےہیں، پاکستان کواللہ نےبےشماروسائل سے نوازا ہے، چند لوگوں نے پاکستان پرقبضہ کیا ہوا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ تعلیم ہرامیراورغریب کا حق ہے،سندھ حکومت کا صرف تعلیم کا بجٹ 481ارب روپے ہے،سندھ میں جعلی اساتذہ بھرتی اور گھوسٹ سکولز بنے ہوئےہیں، ہم نوجوانوں کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں بجلی کا نظام فرسودہ ہے، سندھ حکومت نچلی سطح پراختیارات منتقل نہیں کرتی، نوجوان ہماری تحریک میں حصہ ڈالیں، جماعت اسلامی کا بنو قابل پروگرام کامیابی سےآگےبڑھ رہا ہے،ہم نوجوانوں کوتنہا نہیں چھوڑیں گے، نوجوان مایوس نہ ہوں، اب چند فیصد لوگ ہمارا استحصال نہیں کرسکیں گے۔
ان کا کہنا مزید کہنا تھا کہ ظالموں نے پی آئی اے، سٹیل مل کو تباہ کر دیا، حکمرانوں پہلے یہ اداروں کو تباہ کرتے ہیں اور پھرخود ہی بولیاں لگاتےہیں۔