پشاور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی ایف سی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہدا پر حاضری دی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے درمیان ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔
محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے شہدائے وطن کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی، وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ایف سی کے شہدا کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے پی کے میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے، علی امین گنڈاپور نے کے پی کے میں ایف سی کے شہدا کے لئے خصوصی پیکیج کا بھی اعلان کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایف سی کے بہادر جوانوں پر ناز ہے، اس موقع پر چیف سیکرٹری کے پی کے، کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔