وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

Published On 23 December,2024 11:41 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

کابینہ ذرائع کے مطابق حکومتی اداروں کی رائٹ سائزنگ کے دوسرے مرحلے کی سفارشات کی منظوری دی جائے گی، رائٹ سائزنگ کے دوسرے مرحلے میں پانچ وزارتوں کا حجم کم کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کو وزات ہاؤسنگ، تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، فوڈ سیکیورٹی، سرمایہ کاری بورڈ کی رائٹ سائزنگ کی سفارشات پیش کی جائیں گی، ذرائع سفارشات کی منظوری سے ہزاروں آسامیاں ختم ہوں گی۔

علاوہ ازیں دوسرے مرحلے کی سفارشات کی منظوری سے درجنوں ادارے بھی بند ہوں گے، سٹاف ٹو آفیسر شرح میں 50 فیصد کمی کی سفارشات کی منظوری دی جائے گی۔