ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی موہن منجیانی مستعفی ہو گئے

Published On 31 December,2024 03:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی موہن منجیانی مستعفی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق موہن منجیانی نے اپنا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا ہے ، موہن منجیانی نے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر دیا، موہن منجیانی نے استعفی پر پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ موہن منجیانی استعفیٰ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہو چکا ہے ، اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفیٰ کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے موہن منجیانی کے دستخط کو ویریفائی کیا جائے گا۔