لاہور: (دنیا نیوز) الوداع 2024 … خوش آمدید 2025! پاکستان نئے سال میں داخل ہو گیا، مختلف شہروں میں سال نو کا جشن منایا گیا۔
اسلام آباد، کراچی، پشاور میں آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ، آسمان رنگ و نور میں نہا گیا، شہر شہر فائر ورکس نے سماں باندھ دیا۔
مختلف شہروں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، جشن کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا، لاہور میں لبرٹی چوک کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجا دیا گیا۔
بحریہ ٹاؤن کراچی میں ڈانسنگ فاؤنٹین پر میوزیکل شو کا انعقاد کیا گیا، لیزر لائٹ شو نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔
کلفٹن میں باغ ابن قاسم پر سال نو کے جشن کا اہتمام، کے ایم سی کے میوزیکل ایونٹ میں منچلوں کا خوب ہلہ گلہ جاری ہے۔
اہل وطن کو دنیا میڈیا گروپ کی جانب سے نیا سال مبارک ہو۔