یو اے ای، پیرس اور دیگر ممالک نے نئے سال میں قدم رکھ دیا، شاندار آتشبازی

Published On 01 January,2025 06:38 am

دبئی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات، پیرس، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا سمیت کئی ملکوں نے نئے سال میں قدم رکھ دیا۔

دبئی میں بارہ بجتے ہی برج خلیفہ پر آتشبازی اور لیزر شو کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، آکلینڈ میں سال نو پر سکائی ٹاور پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، فرانس میں آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا، ہزاروں افراد آتشبازی کا نظارہ کرنے واٹر فرنٹ پر جمع ہوئے۔

سڈنی ہاربر برج پر بھی عظیم الشان آتشبازی کی گئی، افق پر رنگ بکھر گئے، رنگ و نور کی بہار آگئی، ہزاروں شہریوں نے نئے سال کو خوش آمدید کہا، جاپان، تھائی لینڈ، ہانگ کانگ میں بھی سال نو کا جشن منایا گیا، رنگا رنگ آتش بازی سے نئے سال کا استقبال کیا گیا۔

ہر طرف رنگ و نور کے فوارے پھوٹ پڑے، مختلف ملکوں کا نئے سال کو ویلکم کرنے کا اپنا اپنا انداز رہا، برازیل میں دنیا کے سب سے بڑے میوزک کنسرٹ کا سٹیج سجا، نیویارک کے ٹائمز سکوائر پر کرسٹل بال نصب کیا گیا، گوگل نے بھی ڈوڈل تبدیل کردیا۔