لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملک ہم سب کا ہے اسے ہر طرح کے انشار اورفساد سے پاک رکھنا ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے نئے سال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ تمام اہل وطن کو نیا سال مبارک ہو، عوام الناس بالخصوص نوجوان طبقے سے انہوں نے گزارش کی تھی کہ وہ ہوائی فائرنگ سے گریز کریں۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا تھا کہ نوجوان ہلڑ بازی، ونگ ویلِنگ اور دیگر شعبدہ بازی سے پرہیز کریں۔
سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملک کے دشمنوں کو پیغام دینا ہے کہ ملکی مفادات کے تحفظ کے لئے ہم سب ایک ہیں۔