لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پہلے پیپلز پارٹی کو پنجاب میں رگڑا لگا اب ن لیگ کی باری ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں پاور شیئرنگ معاہدہ ہوا ابھی تک تحریری معاہدے پر عمل نہیں ہو رہا، صرف کمیٹی کمیٹی ہی کھیلی جارہی ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی اتحادی حکومت کو برقرار رکھنا چاہتی ہے، ن لیگ کو سوچنا چاہیے کہ اس کے پاس اور کوئی آپشن نہیں۔
سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ انٹرنیٹ پر بلاول بھٹو زرداری نے بھی بات کی ہے، آئی ٹی سیکٹر سے زرمبادلہ نوجوان لا رہے ہیں، ایک عرصے سے انٹرنیٹ کو سست کیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ انٹرنیٹ کی رفتار کو پہلے سے تیز کیا جائے۔