کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نیاسال نئی اُمیدوں، مواقع، راستے اور خیر لیکر آرہا ہے۔
چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان اور وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سال نو پر اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا تیزی سے تبدیل ہورہی ہے، ہمیں اپنے اذہان کو نئےعہد کے جدید خطوط پراستوارکرنا ہوگا، پاکستان کو بیرونی اوراندرونی مشکلات سے نکالنے اور بہتری کی جانب گامزن کرنے کیلئے سب کو ملکرکام کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی استحکام کی سمت چل رہا ہے، یہی ترقی کی سب سے پہلی سیڑھی ثابت ہوگی، نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اور ان پر سب سے اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے، ہمیں نئے اور جدید مسائل کیلئے جدید حل درکار ہیں جو نئے اذہان سے ہی میسر آسکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے سال میں اللہ تعالیٰ پاکستان کو استحکام، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔