لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی کی جانب سے کرم امن معاہدے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ فریقین کے درمیان معاہدہ خوش آئند ہے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے جدوجہد کی۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا کہ وفاقی، صوبائی حکومت، فوج اور سکیورٹی اداروں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان علما کونسل معاہدے کی کامیابی پر تمام مکاتب فکر کے علما اور مشائخ کا شکریہ ادا کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرم کے عوام سے اپیل ہے اپنے وطن دین اور قوم کے لیے متحد ہوجائیں، ہر قسم کے انتشار کی کوششوں کا ناکام بنانا ہے۔