سکھر: (دنیا نیوز) یونان کشتی حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع کے معاملے پر عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو طلب کرلیا۔
یونان کشتی حادثے کی تحقیقات کیلئے سکھر کی سیشن عدالت میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومتی لاپرواہی کے باعث بے روزگار پاکستانی غیرقانونی طریقے سے ملک سے باہر گئے، حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے، 75 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاپروائی برتنے پر حکومتی ذمے داروں کے خلاف روہڑی تھانے میں مقدمہ درج کیا جائے۔
بعدازاں عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی 15 جنوری کو طلبی کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔