کرم کیلئے امدادی اشیاء لے جانے والا 20 گاڑیوں کا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا

Published On 08 January,2025 05:24 pm

پاراچنار: (دنیا نیوز) کرم کیلئے امدادی اشیاء لے جانے والا 20 گاڑیوں پر مشتمل پہلا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا۔

تجارتی اشیاء کی چھوٹی گاڑیاں پاراچنار پہنچ گئی ہیں، مرغی، انڈوں اور پاپڑ وغیرہ پر مشتمل 20 گاڑیاں پارا چنار پہنچیں، بگن متاثرین کیلئے لایا جانے والا امدادی سامان بھی بگن لوئر کرم پہنچا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے 17 گاڑیاں امدادی سامان متاثرین کو دیا جائیگا، قافلے کی گاڑیوں میں اشیائے خورونوش سمیت دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حکومت اور علاقہ عمائدین کے مابین مذاکرات کامیاب ہوئے تھے، قافلے کو روانہ کرنے کی اجازت گزشتہ شب دی گئی۔