فیصل آباد:(دنیا نیوز)مسلم لیگ(ن)کےرہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے چوری چھپانے کے لیے القادر ٹرسٹ بنایا گیا۔
اسلام آباد میں مسلم لیگ(ن)کےرہنما طلال چودھری کا میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ القادرٹرسٹ کیس کا فیصلہ آنےوالا ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی ایجنسی نے190ملین پاؤنڈ کیس کی انکوائری کی، جو پیسے خزانے میں آنے تھے وہ کاروباری شخصیت کی جیب میں ڈال دیئے گئے ، بند لفافے میں معاہدہ کابینہ کےسامنےپیش کیا گیا۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں پس پردہ شہزاد اکبرنےکاروباری شخصیت سےملاقات کی، بانی پی ٹی آئی اس سارےمعاملےمیں ملوث تھے،190ملین پاؤنڈ کےبدلے زمین حاصل کی گئی، 190ملین پاؤنڈ کی چوری کو چھپانے کے لیے القادر ٹرسٹ بنایا گیا۔
طلال چودھری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی دورمیں بنی گالہ منی گالہ بن گیا تھا، لین دین ہوتا رہا، بشریٰ بی بی لین دین اورکمیشن لیتی تھیں۔