لاہور: (دنیا نیوز) الحمراء آرٹ کونسل میں جاری تھنک فیسٹیول 2025 کے آخری روز مختلف سیشنز سمیت ماحولیات کے حامل افراد کی تشکیل پر بھی خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
ماحولیات کے حوالے سے خصوصی سیشن میں شریک افراد نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
خدیجہ عامر (پنجاب گروپ آف کالجز)
خدیجہ عامر نے کہا کہ صنعتوں کیلئے گرین انرجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، دنیا میں ٹیکنالوجی تیزی سے تبدیل ہورہی ہے اور اسے اختیار کرنا ناگزیر ہوچکا ہے، صنعتیں ریونیو حاصل کرنے کا ایک بڑا ذریعہ ہیں، ہر یونیورسٹی میں ماحولیاتی سائنسز پر بھی توجہ دی جانی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 سال میں ٹیکنالوجی تیزی سے تبدیل ہوئی اس میں سوشل میڈیا، چیٹ جی پی ٹی اور اے آئی بھی شامل ہوگئی ہے، میرے نزدیک طلبا کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم دینا ضروری ہے، ہر یونیورسٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے طلبا کو جدید ترین تعلیم سے آراستہ کریں اور جدید ریسرچ کرائیں۔
خدیجہ عامر نے کہا کہ یو سی پی لاہور اپنے جدید ترین پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے جس میں کمپیوٹر سائنسز، مارکیٹنگ بھی شامل ہے، ہم نے اے آئی کے ماہر ٹیچر رکھے ہیں جو طلبا کو پڑھاتے ہیں جس میں چیٹ جی پی ٹی سمیت متعلقہ ہر قسم کی تعلیم دی جا رہی ہے۔
عظمیٰ یوسف (کیمبرج یونیورسٹی)
عظمیٰ یوسف سے نے کہا کہ کرونا اور کلائی میٹ تبدیل سے دنیا بھر میں بہت فرق پڑا ہے، ہمیں ایک دوسرے سے مل کام کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے ٹیچرز ٹریننگ ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرین سکلز پر عمل درآمد بڑا چیلنج ہے اور کیمبرج میں اس پر پوری توجہ دی جاتی ہے ، پرائمری ٹیچرز کو پرائمری سطح پر تربیت دینی چاہئے۔
عظمیٰ یوسف سے مزید کہا کہ میوزک سے بچوں کی ذہنی صحت کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے مگر کچھ والدین ٹائم ضائع کردیتے ہیں، بس بچوں کہہ دیا جاتا ہے کہ پڑھنا ہے اور اگلی کلاس میں جانا ہے۔
احمد حلیم خان (آکسفورڈ یونیورسٹی)
احمد حلیم خان نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیکسٹائل اور زراعت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ، ہمارے ملک میں معاشی بحران ہے، حکومت گرین ورک فورس پر مزید کام کرے۔
لنڈا پوپے (سروائیول انٹرنیشنل)
لنڈا پوپے نے کہا کہ نوجوان شہریوں کو ماحولیات پر زیادہ توجہ دینے کا ضرورت ہے، نوجوان ماحولیات پر توجہ دیں گے تو اگلی نسلیں بھی عمل کریں گی، گرین سکلز وقت کی اہم ضرورت ہے ، حکومت کو الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لئے ترجیح دینی چاہئے۔