محسن نقوی کا فردوس عاشق اعوان کے ساتھ اولڈ ہوم سیالکوٹ کا دورہ، نیا سال کا کیک کاٹا

Published On 12 January,2025 07:40 pm

سیالکوٹ:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ سیالکوٹ میں اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا ۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینئر رہنما آئی پی پی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ نئے سال اور سالگرہ کا کیک کاٹا، دونوں نے اولڈ ہوم میں ضعیف العمر شہریوں کی کفالت اور ان کی بہترین دیکھ بھال پرخراج تحسین پیش کیا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اولڈ ایج ہوم میں ضعیف العمر افراد کو بہترین سہولیات کی فراہمی نے بے حد متاثر کیا۔

وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ اس کار خیر میں پہلے بھی ساتھ تھے اور اب بھی اس ادارے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اولڈ ایج ہوم کی وسعت اور رہائشیوں کو سہولیات کی مزید فراہمی کے لئے ہر ممکن تعاون پیش کریں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کہ میرے حلقے کے عوام ہی میرے دکھ سکھ اور خوشی غمی کے ساتھی ہیں، ان کے ہمراہ سالگرہ اور نئے سال کی خوشیاں منانا خوشیوں کو مزید دوبالا کرنے کا باعث ہے، محسن نقوی ہمہ جہت اور متحرک سیاستدان، ان کے زیر انتظام قومی ٹیم کامیابیاں سمیٹ رہی ہے، محسن نقوی کی اولڈ ایج ہوم آمد بزرگ شہریوں کے لئے باعث فخر اور باعث خوشی ہے۔