لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کا اچانک دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے مرکزی عمارت کے فنشنگ کے کاموں کا معائنہ کیا اور فنشنگ ورک کو ہر صورت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، محسن نقوی نے پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈرینج ورک کو بھی مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، جدید سہولتوں سے آراستہ قذافی سٹیڈیم رواں ماہ مکمل ہو جائے گا، چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لئے سٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ شائقین کرکٹ کے لئے نئی کرسیاں اور نئی ایل ای ڈی لائٹس لگائی جا رہی ہیں، شائقین میچ کے ساتھ لیزر لائٹ شو سے بھی محظوظ ہو سکیں گے، نئی سکور سکرینز کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے، پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کیلئے تیار ہے۔