راولپنڈی: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں استغاثہ کے 5 گواہان کو آئندہ سماعت پر عدالت طلب کرلیا۔
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی،جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں مقدمہ کی سماعت کرنا تھی ، اڈیالہ جیل میں زیر سماعت دیگر عدالتی امور اور سکیورٹی کے باعث آج ہونے والی سماعت ملتوی کی گئی۔
مقدمہ کی آئندہ سماعت 15 جنوری کو اڈیالہ جیل میں کی جائے گی ،آئندہ سماعت پر بیان ریکارڈ کروانے کے لئے استغاثہ کے 5 گواہان طلب کرلئے گئے۔