لاہور: (دنیا نیوز) سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر لے کر آنے والی پولیس پارٹی جیل انتظامیہ کو ملے بغیر واپس روانہ ہوگئی۔
جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہیں اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر موصول نہیں کروائے گئے، جیل کے مرکزی دروازے سے اسلام آباد پولیس کی ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جو بھی احکامات موصول کروائے جائیں گے، من وعن عملدرآمد ہوگا، واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ نے اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے۔