کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت، سمندری حدود کی حفاظت میں نیوی کے کردار سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سمندری سرحد کی حفاظت میں پاک بحریہ ناقابل فراموش کردار ادا کر رہی ہے، پاک بحریہ قوم کے ماتھے کا جھومر ہے۔
کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔