لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سردی کا راج برقرار ہے جبکہ شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8 جبکہ زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 98 فیصد تک پہنچ گیا جبکہ ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب لاہور و گردونواح میں دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، دھند کے باعث موٹرویز کو بھی مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔
موٹروے ترجمان کی جانب سے شہریوں کو بلا ضرورت سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے، انتہائی ضرورت کے پیش نظر سفر کرنے والوں کو فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنانے کی تاکید بھی کی گئی ہے۔