سارہ شریف قتل کیس: عمر قید بھگتنے والے والدین کی سزا کیخلاف اپیل دائر

Published On 17 January,2025 10:17 am

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں اپنی 10 سالہ بیٹی سارہ شریف کے قتل کے جرم میں عمر قید بھگتنے والے والدین نے سزا کے خلاف اپیل دائر کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان شریف اور بینش بتول کی اپیلوں کی سماعت کے لیے ابھی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سارہ شریف قتل کیس میں مقتول بچی کے والد عرفان شریف کو کم از کم 40 برس اور سوتیلی والدہ کو کم از کم 33 برس کی سزا سنائی گئی تھی۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں اپنی10 سالہ بیٹی سارہ شریف کے قتل کے الزام میں گرفتار پاکستان نژاد والد نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی جان بچانے اور ایمبولنس منگوانے کی پوری کوشش کی تھی لیکن انہیں بتایا گیا کہ چھوڑ دو، وہ مر چکی ہے۔

یہ دعویٰ سارہ کے والد عرفان شریف نے مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت میں کیا۔

خیال رہے کہ سارہ شریف کی زخموں سے چور لاش 2023 کو 10 اگست کو برطانیہ میں ووکنگ کے علاقے میں ایک گھر سے ملی تھی۔