کرم میں امدادی قافلے پر دہشتگرد حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی

Published On 17 January,2025 10:57 am

کرم: (دنیا نیوز) گزشتہ روز ضلع کرم کے علاقے بگن میں امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں 3 ڈرائیورز بھی جاں بحق جبکہ 5 اہلکار زخمی ہوئے۔

تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حملے میں پانچ ڈرائیور تاحال لاپتہ ہیں، گزشتہ روز حملے کے بعد 10 سے زائد ٹرکوں کو لوٹنے کے بعد جلا دیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کرم جانے والے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید ہوا تھا جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹل سے 35 ٹرکوں کا قافلہ اپر کرم کیلئے روانہ ہوا تھا، دہشت گردی کے واقعے کے بعد کرم جانے والے مال بردار قافلے کو روک کر واپس روانہ کر دیا گیا تھا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرم میں قیام امن کے لئے اقدامات جاری ہیں۔