پی ٹی آئی ایک ہی وقت میں کئی جگہ مذاکرات نہیں چلاسکتی،بیرسٹرعقیل

Published On 18 January,2025 11:03 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک ہی وقت میں کئی جگہ مذاکرات نہیں چلا سکتی۔

پروگرام ’ ٹو نائٹ ودثمرعباس‘  میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی جماعتوں نے ہی نکالنا ہے، مذاکرات کے معاملات پر غوروفکر کر رہے ہیں، سپریم کورٹ میں بھی کیسزنمبروائز ہی چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عطاتارڑ نے پی ٹی آئی کی اپیل سے متعلق درست بات کی، قانون اورآئین سب کےلیے برابرہے، کوئی شک نہیں 190ملین پاؤنڈ اوپن اینڈشٹ کیس ہے،26ویں آئینی ترمیم میں بھی طے ہوا تھا اپیلیں نمبر کے مطابق لگیں گی۔

پی ٹی آئی ایک ہی وقت میں کئی جگہ مذاکرات نہیں چلا سکتی، ان کے رابطوں سے متعلق ہمیں کوئی پریشانی نہیں، پی ٹی آئی کا پہلا مطالبہ جوڈیشل کمیشن بنانے کا ہے، پی ٹی آئی کے مطالبات دیکھنے کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔