کوئٹہ: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فارم 47 کی پیداوار بلوچستان حکومت حقیقی نمائندہ نہیں۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے بلوچستان کی حقیقی قیادت سے بات کرنا ہوگی، سی پیک میں بلوچستان کے عوام کا حصہ ہونا چاہئے، ملکی ترقی کیلئے سب کو قانون کے مطابق چلنا ہوگا۔
حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔