پاکستانی حجاج رواں برس قربانی کی مد میں کتنی رقم خرچ کریں گے؟

Published On 20 January,2025 02:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حج 2025 میں پاکستانی حجاج قربانی کی مد میں 9 ارب 94 کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار روپے خرچ کریں گے۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں برس عازمین حج سے جانوروں کی قربانی کیلئے ساڑھے 55 ہزار روپے فی کس وصول کئے جا رہے ہیں، سرکاری حج سکیم کے تحت 35 ہزار سے زائد عازمین نے قربانی کی رقم جمع کرا دی۔

عازمین نے سرکاری حج سکیم کے تحت قربانی کیلئے ایک ارب 94 کروڑ 25 لاکھ روپے جمع کرا دیئے ہیں۔

پاکستان سے رواں برس ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین سرکاری اور نجی سکیم کے تحت حج ادا کریں گے، جن میں 89 ہزار 605 عازمین سرکاری سکیم اور اتنے ہی پرائیویٹ سکیم کے تحت حجاز مقدس جائیں گے۔