بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی کیلئے بلاسود قرض دے رہے ہیں: مریم اورنگزیب

Published On 20 January,2025 05:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی کے لیے بلاسود قرضے دے رہے ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نےکہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار تمام بھٹوں کی ری میپنگ مکمل کی گئی ہے، زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے والے بھٹوں کو مسمار کیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے بھٹوں کو جرمانے بھی کیے گئے ہیں، پہلی بار بھٹوں کو کیو آر کوڈ لگائے گئے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب میں 1270 بھٹے گرائے گئے ہیں، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ملتان میں بھٹوں کی ایک ہی اصول کے تحت میپنگ کی ہے، بھٹوں کی مختلف طریقوں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔