اسلام آباد:(دنیا نیوز) سیکرٹری سپریم کورٹ بار سلمان منصور نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں عدلیہ تقسیم کے بجائے متحد ہو۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان منصور کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے تمام ججز قابل احترام ہے، عدلیہ میں تقسیم کسی نہ کسی صورت میں موجود ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں عدلیہ میں تقسیم نہیں ہونی چاہیے، جوڈیشری تقسیم کے بجائے متحد ہوں، لیگل ایشوز پر اندرونی اختلافات ضرور ہوتے ہیں۔
سیکرٹری سپریم کورٹ بار کا مزید کہنا تھا کہ کوئی ایشو تھا تو لیٹر لکھنے، وضاحتیں دینےکا سلسلہ بالکل نہیں ہونا چاہیے، قاضی فائزعیسیٰ دور میں یہ سلسلہ شروع ہوا جبکہ بغیر کسی وجہ سے کیس کو کازلسٹ سے ہٹانا ضابطے کی خلاف ورزی ہے۔