اسلام آباد: (دنیا نیوز)آئینی بینچ صحافی ارشد شریف قتل سمیت اہم مقدمات کی سماعت پیر کو کرے گا۔
سپریم کورٹ ذرائع کے مطابق آئینی بینچ نے ارشد شریف قتل تحقیقات کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا، انتخابی دھاندلی کے خلاف بانی تحریک انصاف کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔
اسی طرح شیر افضل مروت کی دھاندلی کے خلاف درخواست پر بھی کل سماعت ہوگی، ارکان اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز پر لیا گیا ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ طلبہ یونینز پر پابندی کے خلاف دائر درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ کل سماعت کرے گا۔