اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے ٹوکن ٹیکس کی تاریخ میں توسیع کردی

Published On 15 January,2025 08:23 pm

اسلام آباد (دنیا نیوز)اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا عوام کا رش دیکھتے ہوئے ٹوکن ٹیکس کی تاریخ 15 یوم کیلئے مزید آگے توسیع کردی۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا ٹوکن ٹیکس نادہندگان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جرمانہ %200 تک کیا جائے گا۔

ترجمان ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ سمارٹ کارڈ صارفین ٹوکن ٹیکس 24 گھنٹے گھر میں رہ کر بھی Islamabad City App کے ذریعے ادا کرسکتے ہیں،ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والے گاڑیوں کے مالکان جنہوں نے کئی کئی سالوں سے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کئے وہ فوری طور پر ٹیکس جمع کروائیں ۔

ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم خان نے شہریوں کو کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے فوری ٹوکن ٹیکس جمع کروانے کی اپیل کی ہے، ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو 31 جنوری تک کی مہلت دی گئی ہے، شہریوں کی سہولت کیلئے ایکسائز کاونٹر رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔