اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف بے بنیاد مہم چلائی جاتی ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ امریکا میں الیکشن نتائج کےبعد ایک پارٹی نےدوسری جماعت کومبارکباد دی، پاکستان میں الیکشن کےبعد ایسا کبھی نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ملک واپسی پرسب جماعتوں کومذاکرات کی دعوت دی تھی، شہبازشریف نےپی ٹی آئی کو حکومت بنانےکا کہا تھا۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا انتشار اور فساد ہے، ہم نے ملک کو آئینی بحران سے بچایا، ملک کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، سوشل میڈیا پراداروں کےخلاف بےبنیاد مہم چلائی جاتی ہے۔
190ملین پاؤنڈ کے حوالے سے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ میں پوچھتا ہوں شہزاد اکبرلندن کیا لینےگئےتھے؟